پاکستان
03 جون ، 2015

فون ٹیپنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

فون ٹیپنگ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

اسلام آباد........ڈپٹی اٹارنی جنرل نے فون ٹیپنگ سے متعلق ایجنسیوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فر وری سے مئی تک 4ماہ میں ایجنسیوں کی جانب سے 6ہزار 523فون ریکارڈ کیے گئے، مارچ میں 6ہزار 819فون ریکارڈ کیے گئے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دہے کہ ایجنسیز کو ریاست نےفون ٹیپ کرنے کی اتھارٹی دی ہے تو عدالت کو اعتراض نہیں،اگروہ بغیر کسی اجازت کے فون ٹیپ کررہے ہیں تو یہ درست نہیں۔

مزید خبریں :