پاکستان
03 جون ، 2015

شب برات کی بابرکت شب پر الطاف حسین کی خصوصی دعا

 شب برات کی بابرکت شب پر الطاف حسین کی خصوصی دعا

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے شب برات کی بابرکت افضل رات کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ آج کی اس با برکت رات میں تیر ی بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما ،نمازیوں کی نمازیں قبول کر اور جتنے بھی لوگوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی ہے اسے قبول اور اس کے پڑھنے میں دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہوئی ہیں انہیں معاف فرما دے، یا اللہ جتنے بھی مسلمان دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ، ان کے تمام گناہوں کو معاف فرما اور سوگواران کو صبر وجمیل کی توفیق دے ۔الطاف حسین نے دعا کی کہ اے اللہ بے روز گاروں کو روزگار عطا کر، بے سہا را کو سہار ا دے ،بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد عطا کر،جتنی بھی لڑکیاں شادی کے قابل ہیں اے اللہ انہیں نیک اور اچھے رشتہ عطا کر دے،جتنے بھی بیمار ہیں انہیں جلد صحتیاب کر ، جتنے بھی مسلمان پریشنان حال ہیں ان کی پریشانیوں کو دور کر دے ، مسلمانوں کو ہر برائی سے دور رکھ اور تمام مسلمانوں کو ہرناگہانی آفت سے محفوظ رکھ۔الطاف حسین نے دعا کی کہ الے اللہ پاک افواج کے جوان ملک میں دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑ رہے ہیں انہیں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار کر دے، ضرب عضب آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران و جوانوں کے بلنددرجات عطا فرمادے اور ان کے سوگوارن کو صبر کا حوصلہ دے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی وبقاء،ترقی،خوشحالی اور ملک کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کی بھی دعا کی ۔ الطاف حسین نے اپنے والد نذیر حسین ،والدہ محترمہ خورشید بیگم اور شہید ناصر حسین وعارف حسین ،شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق اور شہید چیرمین عظیم احمد طارق سمیت تما م حق پرست شہداء کے بلند درجات، لاپتہ کارکنا ن کی بازیابی، اسیر و کی جلد رہائی اورتحریک کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

مزید خبریں :