کھیل
04 جون ، 2015

روسیوو ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 3وکٹوں پر 85رنز

روسیوو ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 3وکٹوں پر 85رنز

روسیوو........ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ونڈسر پارک، روسیوو میں آج شروع ہوگیا ہے۔ آج میچ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو کے بعد میں غلط ثابت ہوا اور کالی اندھی کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 5.53اوورز میں 148رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی، ٹیم جی جانب سے شائے ہوپ36 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، تاہم کینگروز بالرز کی جانب سے مچل جانسن، جوش ہیزل وڈ نے 3،3 اور مچل اسٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس کے برعکس کینگروز ٹیم کی پہلی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور صرف 61رنز کے اسکور پر ان کے 3کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، جبکہ اسٹیون اسمتھ اور ایدم وگز ناٹ آئوٹ ہیں۔

مزید خبریں :