04 جون ، 2015
اسلام آباد......صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،ہم اپنے60ہزارشہیدوں کو نہیں بھولے،امن کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کو فروغ حاصل ہوا ہے،موجودہ حالات میں سیاستدانوں نے تدبر کا مظاہرہ کیا۔ صدر ممنون حسین کہنا تھا کہ امن کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمدجاری ہے ۔ انہوں نےکہا کہ دوسرا جمہوری سال کامیابی سے مکمل ہوا،مشکلات اور مسائل پر بہترین طریقےسےقابو پانےکی کوشش کی جارہی ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں ترقی کا دورآنےوالا ہے،عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان میں بہترمعیشت کی گواہی دےرہےہیں ۔صدر نے پولیو مہم کےدوران جانیں قربان کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پولیو کو بنیاد بناکرپاکستان پرپابندی لگائی گئی ۔صدر نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پرحملہ قوم کی برداشت کی آخری حد ثابت ہوا،ہمیں اپنے بچے عزیز ہیں ہم انہیںموت کے منہ میں نہیں جانےدیں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان، گورنرز ، وزرائے اعلیٰ، غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔