04 جون ، 2015
کراچی......رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ نے اپیل کی ہے کہ تاجر اپنے کاروبار اور دکانیں کھول لیں۔رابطہ کمیٹی نے تاجروں سے یوم سوگ پر کاروبار اور دکانیں بند رکھنے پراظہار تشکرکرتے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی میں دوران حراست ایم کیوایم کے کارکن وسیم دہلوی کے قتل اور مرکزی راہنما عامر خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف یوم سوگ پرکاروبار اور دکانیں بند رکھنے پر شکر گزار ہیں۔