کھیل
04 جون ، 2015

قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

لاہور.......دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،البتہ کھلاڑی انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو شیڈول کے مطابق 8 جون کو سری لنکا روانہ ہونا ہے،جس کے لیے کھلاڑی 7 جون کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔ پی سی بی نے سیریز کی تیاری کے لئے باقاعدہ طور پر ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ نہیں کیا۔۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد کھلاڑیوں پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالنا ہے۔ ٹیسٹ سیریزسے پہلے ٹور میچ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا ئے گی۔ کھلاڑی انفرادی طور پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

مزید خبریں :