کھیل
05 جون ، 2015

روسیوو ٹیسٹ: دوسرا دن ختم ویسٹ انڈیز 2وکٹوں کے نقصان پر 25رنز

روسیوو ٹیسٹ: دوسرا دن ختم ویسٹ انڈیز 2وکٹوں کے نقصان پر 25رنز

روسیوو........ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ونڈسر پارک، روسیوو میں جاری ہے۔ آج میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگ میں 2وکٹوں کے نقصان پر 25رنز بنالیے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو ایک اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 145رنز درکار ہیں اور ان کی 8وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 85رنز 3وکٹوں کے نقصان پر آج دوسرے دن دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 318رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی، ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایدم وگز نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، وہ 130رنز کے اسکور پر آخر تک ناٹ آئوٹ رہے، تاہم کالی اندھی ٹیم کی جانب سے دویندرہ بیشو کامیاب ترین بالر رہے، انہوں نے 6وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :