پاکستان
06 جون ، 2015

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارکرانے پر غور

 سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارکرانے پر غور

اسلام آباد .....سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارکرانے پر غورکیا گیا۔اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شریک ہوئے ۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بد نظمی کے بعد اجلاس میں اس تجویز پر غور کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش کی جائیگی اور ان کی منظوری کے بعدالیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کریگا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات 20ستمبر کوہونگے ۔

مزید خبریں :