06 جون ، 2015
راجن پور......راجن پور کے علاقے روجھان میں دریائے سندھ کے کنارے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کا سرچ آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری ہے ۔ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کی قیادت میں 4 سو پولیس اہلکاروں نے بکتر بند گاڑیو ں کے ذریعے کچہ اور بنگلہ اچھا کے علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں اشتہاری ڈاکوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس آپریشن کررہی ہے۔ ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود اشتہاری ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیاگیا ہے، تاہم اب تک کوئی اشتہاری ڈاکو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔