پاکستان
06 جون ، 2015

سرگودھا :خیام چوک پردھماکا 2 مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک

سرگودھا :خیام چوک پردھماکا 2 مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک

سرگودھا.......سرگودھا کے خیام چوک پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سرگودھامیں 2مبینہ خودکش حملہ آور دھماکاخیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کا ٹارگٹ جاننے کیلئےتحقیقات کی جارہی ہے ۔ دھماکا خیز مواد پھٹنے کا یہ واقعہ گنجان آباد علاقےخیام چوک سےملحقہ گلی میں پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالےدہشتگردآپس میں کسی بات پر جھگڑا کررہےتھےکہ اچانک ہی ایک زورداردھما کا ہوا، جس میں یہ دونوں خودکش حملہ آورموقع پرہلاک ہوگئےاور2 افراد زخمی ہوئے ۔اس موقع پر سرگودھا کےڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسجادحسین منج نےمیڈیا کوبتایا کہ دہشتگردوں کے قریب سے ملنے والا بارود زیادہ مقدار میں نہیں تھا، جس سےکسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا،دہشتگردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ حاصل کرلیا گیا ہے اور ان کی شناخت کیلئےتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :