کاروبار
07 جون ، 2015

میرپورخاص: آموں کی نمائش ختم ،کاشتکاروں میں اسناد تقسیم

میرپورخاص: آموں کی نمائش ختم ،کاشتکاروں میں اسناد تقسیم

میرپورخاص......میرپورخاص میں آموں کی پچاسویں سالانہ نمائش 3 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نمائش میں رکھی گئی آموں کی تمام اقسام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا وعدہ بھی کیا۔ آموں کی سالانہ نمائش کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ قائم علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور آم کے بہترین کاشتکاروں میں شیلڈز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب میں میرپورخاص کے آموں کو پاکستان بھر میں منفرد حیثیت کا حامل قرار دیا اور نمائش میں رکھی گئی آموں کی تمام اقسام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا وعدہ بھی کیا۔ نمائش میں آم کی 183 مختلف اقسام رکھی گئی ہیں ۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے نمائش میں لگائے گئے آموں کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں آموں کی رکھی گئی مختلف اقسام کی تعریف کی۔

مزید خبریں :