پاکستان
07 جون ، 2015

بحیرہ عرب میں فی الحال سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب میں فی الحال سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

اسلام آباد...........محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں فی الحال سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں، ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1200 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری ہونے والے سائیکلون الرٹ کے مطابق سندھ اور مکران کے ساحلوں پرمنگل سے جمعے تک سمندر میں مدوجزر کا امکان ہے، بحیرہ عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شمال اور شمال مشرق میں 1200 کلومیٹر دور ہوا کا کم دبائو بنا ہے۔ مدوجزر کے ساتھ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر اور محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو منگل سے جمعے تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :