دنیا
08 جون ، 2015

چین : طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،1لاکھ افراد بے گھر

چین : طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،1لاکھ افراد بے گھر

بیجنگ ......چین میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ایک لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔ چین کے وسطی صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کئے ہیں ، نشیبی علاقوں سمیت سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔ متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس جانے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ یکم جون سے جاری بارشوں کے باعث سیکڑوں مکانا ت اور کئی ایکڑ اراضی تباہ ہوگئی ہے۔ بارشوں سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کو گھر چھوڑنا پڑا اور ساڑھے 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :