پاکستان
08 جون ، 2015

ایم کیو ایم رہنمائوں کی فیصل حسین کی والدہ کے سوئم میں شرکت

کراچی......نجی ٹی وی کے بیورو چیف فیصل حسین کی والدہ کا سوئم گزشتہ روزان کی رہائشگاہ واقع گلشن اقبال میں ہوا جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خونی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان سید امین الحق ، احمد سلیم صدیقی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ، صحافتی تنظیموں کے عہدیداران ، سیاسی وسماجی شخصیات اور مرحومہ کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں سید امین الحق اور احمد سلیم صدیقی نے فیصل حسین اور دیگر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور والدہ محترمہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔

مزید خبریں :