11 مئی ، 2012
ممبئی … بحر ہند میں سیکیورٹی خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ دنوں بھارتی بحریہ نے اپنے بیڑے میں ایک فریگیٹ شامل کرلی گئی جبکہ ایک نئے نیول بیس نے بھی کام شروع کردیا ہے۔ اپریل کے مہینے میں روس سے ایک اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس ٹیگ روس سے 10 سالہ لیز پر لیا گیاہے، اس کے ساتھ ہی اگلے سال 2 مزید اسٹیلتھ بحری جہاز بھی بیڑے میں شامل ہوجائیں گے۔ 125 میٹر لمبے ٹیگ میں 4 ہزار ٹن سامان رکھنے، زمین سے زمین، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم نصب ہیں، اس کے علاوہ ٹیگ تارپیڈو ٹیوبس اور اینٹی سب میرین راکٹس سے بھی لیس ہے۔ ٹیگ کو بحری بیٹرے میں شامل کرنے کے 3 دن بعد ہی نیول بیس آئی این ایس دوی پراکاشک نے اپنا کام شروع کردیا، جو بھارت کی جنوب مغربی جزیروں کے ساحل کو جوڑتی ہے، قزاقوں سے بچانے کیلئے بھارتی بحریہ نے اس نیول بیس کا آغاز کیا ہے۔ حالیہ سالوں میں بھارتی بحریہ نے کئی بحری قذاقوں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ سال بھارتی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نرمل ورما نے اس بیس کااعلان کیا تھا۔