پاکستان
09 جون ، 2015

الطاف حسین کے کزن میجر سلیم علالت کے باعث انتقال کر گئے

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 72سال کی تھی ۔ انہوں نے سوگواران میں دو بہنیں اور دو بھائی چھوڑے ہیں ۔مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کی حالت غیر ہوگئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔دریں اثنا الطاف حسین نے اپنے ماموں زاد بھائی میجر سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو صبر کا حوصلہ دے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کے تمام اراکین نے قائد تحریک الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین سے دلی تعزیت وہمدرد ی کا اظہار کیا ،اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں عالیٰ مقام عطافرمائے اور قائد تحریک سمیت تما م سوگوارن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔

مزید خبریں :