10 جون ، 2015
برمنگھم.......انگلینڈ اور نیوزی کے درمیان 5میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج برمنگھم، ایجبیسٹن میں کھیلا گیا۔ میچ میں انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ریکارڈ 210رنز کے مارجن سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حٓاصل کرلی ہے۔ تٖفصیلات کے مطابق میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ بعد میں انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا۔ انگلش ٹیم نے بیٹنگ پہلے کرنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 408رنز کا پہاڑ اسکور کھڑا کردیا، ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر129، جو روٹ104، عادل راشد69 اور ایون مورگن50 رنز بنا کر ریکارڈ ساز اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کیویز ٹیم 409رنز کے ہدف کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بری طرح ناکام ہوتے ہوئے1.31اوورز میں 198رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹیو فن اور عادل راشد نے 4،4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرا ون ڈے میچ 12جون کو اوول کے گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔