انٹرٹینمنٹ
10 جون ، 2015

مو ت کا کنواں ہوا پرانا اب ہے زمانہ موت کے پنجرے کا

مو ت کا کنواں ہوا پرانا اب ہے زمانہ موت کے پنجرے کا

ڈارون........آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں تو آسٹریلیا میں مگرمچھوں سے بھرا یہ موت کا پنجرہ آپ ہی کے لیے ہے۔ آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ایڈونچر کے شوقین بہادر لوگوں کے لیے ایک ایسا موت کا پنجرہ متعارف کروایا گیا ہے، جہاں دیوہیکل پنجرے کے اندر بیٹھ کر ایک11 فٹ لمبے اور خطرناک مگرمچھ کے ساتھ تیراکی کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔ موت کا پنجرہ نامی اس ایڈونچر میں پانی سے بھرے تالاب کے اندر تیرتے اس مگرمچھ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بہادر لو گ ایک شیشے کے محفوظ پنجرے کا استعمال کرتے ہیں اور نہایت قریب سے اس مگرمچھ کے ساتھ ڈر اور خوف کے ملے جلے جذبات کے ساتھ وقت گزار تے ہیں۔ اس ایڈونچر کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ مگرمچھ کے ساتھ پانی کی گہرائی میں چھیڑ چھاڑ کے بغیر ہی خشکی کی طرف لوٹ آئے۔

مزید خبریں :