انٹرٹینمنٹ
10 جون ، 2015

ہالی ووڈ فلم "ریگریشن" کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم

نیویارک...........ایما واٹسن اور ایتھن ہاک کی امریکن اسپینش تھرلر فلم"ریگریشن"کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ الیجنڈرو امین بارکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جویادداشت محفوظ نہ رہنے پر اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے سے قاصر ہوتاہے۔ فلم کی کاسٹ میں مشہور ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن اور ایتھن ہاک کے علاوہ ڈیوڈ ڈینک، ڈیون باسٹک، ایرون ایشمور اور ایڈم بچرسمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فرنینڈو بویرا اور کرسٹینا پیووسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 28اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :