10 جون ، 2015
ینگون .......میانمار حکام نے بھارتی جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا ہےکہ اپنی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک پرحملے کے لیے برداشت نہیں کریں گے،میانمارحکام نے کہا کہ ہم کسی باغی گروپ کواپنی سرزمین سےپڑوسی ممالک پرحملےکی اجازت نہیں دےسکتے،بھارت نے کارروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی،بھارتی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے برما کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے میانمارمیں گھس کرکوئی کارروائی نہیں کی ہے۔واضح رہےاس سے قبل بھارت آج صبح سویرے سے یہ دعویٰ کررہاتھاکہ اسکی فوج نےمیانمارمیں گھس کرعلیحدگی پسندوں کوہلاک کیا ہے۔