پاکستان
10 جون ، 2015

اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس:الطاف حسین کلٹیلی فونک خطاب کریں گے

 اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس:الطاف حسین کلٹیلی فونک خطاب کریں گے

کراچی......ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین جمعرات 11جون 2015ء کو جناح گرائونڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر اندرون سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں واقع ایم کیوایم کے دفاتر پر بھی اجتماعات منعقد ہوں گے اور یہاں بھی الطاف حسین کا خطاب بیک وقت سنا جائے گا ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں کارکنان و عوام میں زبردست جو ش و خروش پایاجارہا ہے ،یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے سلسلے میں جناح گرائونڈ عزیز آباد میں تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں اور سینکڑوں کارکنان مصروف عمل ہیں ، جناح گرائونڈ سمیت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور مکا چوک سمیت دیگر علاقوں کوپارٹی پرچموں ، الطا ف حسین کی تصاویر اور بینروں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ عمارتوں پر جہازی سائز بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ دریں اثناقائد تحریک الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں کوسپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ وتدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی،حق پرست ارکان اسمبلی انور رضا ، نشاط ضیاء قادری اور مرحوم کے عزیزاوقارب نے شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور سوگواران کو دلاسہ دیا،اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

مزید خبریں :