11 جون ، 2015
ہیوسٹن....... پیپلز پارٹی ہیوسٹن کے زیر اہتمام وزیر اعلی سندھ کے مشیر راشد حسین ربانی اور رکن سندھ اسمبلی بہادر خان ڈاہری کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا گیا جس میں اہالیان ہیوسٹن اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔استقبالئے سے خطاب کرتے ھوئے راشد ربانی نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ھوئے کہا کہپی پی حکومت نے دو سال کی مدت میں گیارہ لاکھ نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا، دیہاتوں میں گھریلو صنعت کو فروغ دیا جس کی وجہ سے خواتین کی مالی حالت بہتر ہوئی۔ شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی ہدایات پر وزیر اعلی قائم علی شاہ نے وفاق کو گیارہ میگا پروجیکٹ کے منصوبے پیش کئے جس میں سے صرف چار منظور کئے گئے،دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے مکمل تعاون حاصل نہیںہے۔ان نا مساعد حالات کے باوجود کراچی میں امن و امان بحال کرنے کیلئے حکومت سندھ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور صورتحال بدرجہا بہتر ھے۔ انہوں نےکہاپیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ھے جس کی عوامی حقوق، ملکی سلامتی ، اور جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد ہے۔رکن سندھ اسمبلی بہادر خان ڈاھری نےکہاکہ وطن سے ہزاروں میل دور رہنے والے ھم وطنوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر میں اس تسلی کے ساتھ پاکستان جاؤںگا کہ آپ پاکستان سے جس محبت اور عقیدت کا جو حق ادا کر رھے ھیں وہ قابل تحسین ھے۔پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر خالد خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی تعلیم سے فراغت کے بعد وطن واپس آگئے ھیں اور جلد ہی پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پروزیراعلیٰ کے مشیر راشد ربانی اور رکن سندھ اسمبلی بہادر خان ڈاھری کو چیمبر آف کامرس کی اعزازی رکنیت کےاسنادپیش کئے گئے۔تقریب سے میاں نذیر اور جمیل داؤدی نے بھی خطاب کیا۔پیپلز پارٹیہیو سٹن کے صدر سید ریاض حسین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔نظامت کے فرائض اخلاق الزماں خان نے ادا کئے۔آخر میں پاکستان سے آئے ھوئے معروف کامیڈئن کاشف خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔