11 جون ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے سینئر رکن فیض احمد کے والد ریاض احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اوران سے دلی تعزیت کی۔فیض احمد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے فیض احمد سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ریاض احمد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)۔دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور شعبہ خواتین کی ارکان نے فیض احمد کی رہائش گاہ واقع لندن جاکر سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی ، اورانہوںنے مرحوم کے بلند درجات اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔واضح رہے کہ ریاض احمد مرحوم کی آج اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی، انہیں کراچی کے مقامی اسپتال میں لے جایا گیا جہاںوہ جانبر نہ ہوسکے اور رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔