12 جون ، 2015
کراچی........پاکستان فٹبال فیڈریشن نے گزشتہ پندرہ سال کے دوران فیفا سے لاکھوں ڈالرز کی گرانٹ حاصل کی ہیں۔فیفا دستاویزات کے مطابق، گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیفا سے لگ بھگ پانچ ملین ڈالرز ملے ہیں ۔ فیفا کے دستاویزات کے مطابق گول پراجیکٹس کی مد میں پاکستان کو کوئٹہ ، جیکب آباد ، سکھر اور ایبٹ آباد میں فلڈ ریلیف پراجیکٹس کے لئے مختص دو ملین ڈالرز میں سے ڈیڑھ ملین ڈالرز سے زائد کی رقم مل چکی ہے، یہ رقم ان پراجیکٹس پر کام کرنے والے مختلف کنٹریکٹز کو دی گئیں۔کراچی گول پراجیکٹ کیلئے پانچ لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم ادا کی گئی ، جبکہ لاہور ہیڈ کوارٹر پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو چار لاکھ اکیاسی ہزار ڈالرز کی رقم ملی ۔ اس کے علاوہ فنانشل اسسٹنٹس پروگرام کے تحت پاکستان کو پانچ سال کے دوران دو عشاریہ چھ ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی ۔ دو ہزار گیارہ میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو سارے پانچ لاکھ ڈالرز ، دو ہزار بارہ اور دو ہزار تیرہ میں ڈھائی، ڈھائی لاکھ ڈالرز ، دو ہزار چودہ میں پانچ لاکھ ڈالرز اور دو ہزار پندرہ میں دس لاکھ ، پچاس ہزار ڈالرز کی رقم پاکستان کو دی گئی۔