پاکستان
12 جون ، 2015

ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں

ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں

اسلام آباد......ملک کے زیادہ تر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔شدید گرمی کی وجہ سے برف اور مشروبات کی طلب بڑھ گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے گرمی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے ۔ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے ۔سندھ کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔لاڑکانہ ،نواب شاہ ،دادو،سکھر اور دیگر علاقوں میں دن بھر سورج آگ برساتا رہتا ہے ۔پنجاب میں بھی گرمی کی لہر برقرار ہے ۔گرمی کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پردن کے اوقات میں سناٹا رہتا ہے ۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرم ہے ۔گرمی کو بھگانے کےلئے ٹھنڈے مشروبات اور برف کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان اورقلات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :