12 جون ، 2015
اسلام آباد.....پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت بتائےکہ رینجرزکےانکشافات کےبعدوہ کیاکررہی ہے،24ناموں کی فہرست وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی ہے، جس میں وزرا کےنام بھی ہیں،قوم جاننا چاہتی ہے کہ وہ 24 نام کون سے ہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ناجائز پیسے کی فراوانی کوروکنا ہوگا،زمینوں پرقبضہ، چائنہ کٹنگ اورزکوٰ کے پیسےدہشت گردی کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے ایپکس کمیٹی کوکراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔