پاکستان
12 جون ، 2015

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، حب میں آئل ریفائنری کاافتتاح کر دیا

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، حب میں آئل ریفائنری کاافتتاح کر دیا

کراچی......وزیراعظم میاں نواز شریف ایک روزہ دور ے پر کراچی پہنچ گئے ۔وزیراعظم لسبیلہ بلوچستان میں نجی آئل ریفائنری کا افتتاحی کردیا ،کراچی میں فیڈرل چیمبر آف کامرس کی تقریب میں شریک ہوں گے۔کراچی ائیرپورٹ پر وزیراعلیِ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم میاں نوازشریف کا استقبال کیا بعد میں وزیراعظم لسبیلہ بلوچستان میں نجی آئل ریفائنری کے افتتاح کے لئے روانہ ہوگئے۔وزیراعظم بائکو آئل ریفائنری کا افتتاح کیا اور شرکاء سے خطاب کیا۔میاں نواز شریف کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ایک وفد سے ملاقات کریں گے اور تقریب ایوارڈ میں شریک ہوکر اچھی کارکردگی پر کاروباری افسراد میں ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

مزید خبریں :