12 جون ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میںگزشتہ روز دو بہنوں کےبہیمانہ قتل میںملوث شقی القلب ملزم زاہد اقبال کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ گزشتہ روز لاندھی مجید کالونی کی رہائشی 15سالہ نوشاد اور 9 سالہ افشین کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزم 26 سالہ زاہد کوپولیس نے گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والد کے ساتھ فیکٹری میں کام کرتا تھا ، ملزم نے 3 جون کو بچیوں کے والد کی غیرموجودگی میں بچیوں سے نا زیبا حرکت کرنے کی کوشش کی تھی ۔ بچیوں نے شور مچایا اور اپنے والد کو شکایت بھی کی۔ تین روز بعد بچیوں کے والد آزاد کا ملزم زاہد اقبال کے ساتھ جھگڑا بھی ہواجس کے بعد ملزم نے بدلے کی غرض سے آزاد کے گھر جا کر اُسکی دونوں بیٹیوں کو پتھرمارنے کے بعد ڈنڈوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے کی نیت سے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پہنچا جہاں پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔