12 جون ، 2015
لاہور .....لاہورکے علاقے شاہدرہ میں 3 بچوں کا لرزہ خیز قتل ہوگیا ہے۔چچا کے ہاتھوں جان سے جانیوالے تینوں بچوں کی عمریں 3سے 4چار ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ شاہدرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں چچا نے 3کمسن بھتیجوں کو لرزہ خیز انداز سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے قاتل چچا کو گرفتار کرلیا ہے ،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔