12 جون ، 2015
لاہور .......لاہور ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو نوکریاں دینے کے کیس میں پنجاب حکومت سے 19 جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں نابینا افراد کو نوکریاں دینے کے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق نے استدعا کی کہ وفاق میں 35 سو اور پنجاب میں چار ہزار آسامیاں خالی ہیں۔نابینا افراد کو فوری طور پر خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے اور جب تک نوکریاں نہیں دی جاتیں اعلی حکومتی عہدیداروں کی تنخواہیں روک دی جائیں۔عدالت نےپنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔