12 جون ، 2015
اسلام آباد .....جمعیت علما اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں حالت جنگ میں دھکیلنا چاہتاہے اس کے رویے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ بھارت پاکستان کامعاشی استحکام اورمستقبل مستردکرناچاہتاہے، بھارت کی موجودہ حکومت کے رویہ جارحانہ ہے، اس کانوٹس لیناہوگا۔انھوں نے کہا کہ گولہ باری سے دونوں جانب کے عوام کو نقصان ہوتا ہے،پاکستان اس خطے میں امن کا داعی ہے، اسے ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا ہوگا۔