انٹرٹینمنٹ
12 جون ، 2015

حمیراارشد اور احمد بٹ کی صلح کےبعد میڈیا سے گفتگو

حمیراارشد اور احمد بٹ کی صلح کےبعد میڈیا سے گفتگو

لاہور......... گلوکارہ حمیرا ارشد اوران کے خاوند احمد بٹ میں صلح کا آج دوسرا دن ہے۔ صلح کی خوشی میں میاں بیوی گلے ملے ، ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور سنگ سنگ رہنے کا عہد تازہ کیا۔گلوکارہ حمیراارشد اور انکے خاوند احمد نے صلح کےبعد لاہورپریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کی ۔ میاں بیوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام اختلافات بھلا دیئےہیں اور اب ہمیشہ ساتھ ساتھ رہیں گے۔ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے غیر مشروط معافی مانگی اور کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو انہیں ایک دوسرے سے دور رکھا۔ احمد بٹ بھی خوش اخلاقی میں پیچھے نہ رہے اورآگے بڑھ کر بیگم سے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ وہ اختلافات پیدا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں گے۔ حمیرا ارشد نے صلح کی خوشی میں گانا بھی سنایا ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت اپنے خاندان کو بکھرنے نہیں دینگی ۔

مزید خبریں :