13 جون ، 2015
ڈھاکہ.........انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری واحد کرکٹ ٹیسٹ خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ آج میچ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم نے 462رنز 6وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے ہیں، بلو شرٹس کی جانب سے مرلی وجے150، شیکھر دھون173 اور اجنکیا رہانے98 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم بنگال ٹائیگرز کی جانب سے شکیب الحسن نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں 3روز بارش کا زور رہا جس سے میچ بری طرح متاثر ہوا ہے، مزید 2دن کا کھیل ابھی باقی ہے اور اگر برسات کا یہی حال رہا تو میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔