13 جون ، 2015
کولمبو.......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ان قریب شروع ہونے والی 3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا 3روزہ پرکٹس میچ کولمبو میں کھیل رہی ہے ۔ میچ میں آج دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر گرین شرٹس نے اپنی دوسری اننگز میں 27رنز 1وکٹ پر بنالیے ہیںاور 33رنز کی برتری بھی حاصل کر لی ہے ۔ اس سے پہلےسری لنکا کی بورڈ پریسیڈنٹ الیون ٹیم 241رنز 1.89اوورز میںبنا کر آئوٹ ہوگئی ،ٹیم کی جانب سے کوشل سلوا نے 101رنز اسکور کیے، جبکہ گرین شرٹس کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 31رنز عیوض 6وکٹیں حاصل کیں۔کل اس میچ کا آخری دن ہوگا اور 17جون سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ گالے اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔