13 جون ، 2015
کنگسٹن .......ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سبینا پارک،کنگسٹن میں کھیلا جارہا ہے۔آج میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 258رنز 4وکٹ پر دوبارہ شروع کی ، تو ان کی پوری ٹیم 399رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی ، کینگروز ٹیم کی جانب سے اسٹیون اسمتھ نے شاندار 199رنز کی اننگ کھیلی، تاہم کالی اندھی ٹیم کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 47رنز کے عیوض 6وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے 399رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑاگئی اور صرف 143رنز پر اپنی 8وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں، ٹیم کی جانب سےجرمین بلیک وڈ 51رنز کے ساتھ کینگروز ٹیم کے بالرز کا سامنا کرسکے ، جبکہ کینگروز ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل وڈ اور ناتھن لئن نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کالی اندھی ٹیم کو ابھی کینگروز ٹیم کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 256رنز درکار ہیں۔