13 جون ، 2015
باکو.......آذربائیجان میں پہلے یورپین گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔دارالحکومت باکو میں منعقد یورپین گیمز میں 50 ممالک کے 6 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ مقابلے 16 دن تک جاری رہیں گے ۔ آذربائیجان نے یورپین گیمز کے انعقاد کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی ہے اور اس کے لیے متعدد نئے اسٹیڈیمز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔