دلچسپ و عجیب
12 مئی ، 2012

میونخ ایرپورٹ پرایک شخص کے بیگ سے49زندہ چھپکلیاں برآمد

میونخ ایرپورٹ پرایک شخص کے بیگ سے49زندہ چھپکلیاں برآمد

میونخ ... جرمنی کے شہر میونخ کے ایر پورٹ پر تلاشی کے دوران ایک شخص کے بیگ سے 49 زندہ چھپکلیاں نکل آئیں جو وہ کھانے کیلیے اومان سے لایا تھا۔میونخ ایر پورٹ پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب کسٹم حکام نے ایک شخص کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے کئی اقسام کی چھپکلیاں برآمدکرلیں۔ ان میں کانٹوں بھری دم والی ریگستانی اورگھرمیں پائی جانے والی چھپکلیاں بھی شامل تھیں جنھیں وہ فوڈ آئیٹم کے طور پر کسٹم سے کلئیر کرانا چاہتا تھا۔ اٹھائیس سال کے اس نوجوان کا دعویٰ تھا کہ یہ چھپکلیاں اس کی خوراک کا حصہ ہیں اوروہ ثبوت کے طور پر ان کے سامنے چھپکلیوں کوکھا بھی سکتا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق زندہ جانوروں کو لانے کا الگ طریقہ کار ہے جس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار یورو جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :