13 جون ، 2015
لاہور.......... پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال پاکستان سپرلیگ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ اگلے برس فروری میں یو اے ای میں کھیلی جائے گی جبکہ پاکستان سوپر لیگ کے انتظامات پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ایونٹ یواے ای میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔