15 جون ، 2015
پشاور...... اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا مظفرسید 2015اور2016 کا بجٹ پیش کررہے ہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوامظفر سید کابجٹ پیش کرتے ہو ئے کہنا ہے کہ 2 سالوں میں عوامی فلاح و بہبود کیلے کام کیا جس کی پورے ملک میں خیبرپختونخوا کی مثال دی جاتی ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے خوب شور و غل کیا اوربجٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آئوٹ کر گئے۔