پاکستان
15 جون ، 2015

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس، یوٹیلٹی اسٹورز کو ہدایت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس، یوٹیلٹی اسٹورز کو ہدایت

اسلام آباد.........سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ہدایت اللہ خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سلطان محمود نے بتایا کہ5 ہزار 674یوٹیلٹی اسٹوروں پر شہریوں کو آٹا، چینی، گھی، دودھ، دالوں اور مشروبات سمیت 18اشیاء پر ڈیڑھ ارب روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ دیہی علاقوں میں یوٹیلٹی اسٹوروں کی تعداد بڑھائی جائے۔

مزید خبریں :