کاروبار
15 جون ، 2015

رواں سال نصابِ زکوٰۃ 37 ہزار 671 روپے رہنے کا امکان

رواں سال نصابِ زکوٰۃ 37 ہزار 671 روپے رہنے کا امکان

اسلام آباد.........رواں اسلامی سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 37 ہزار 671 روپے رہنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان کل متوقع ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق چاندی کی قیمت کی روشنی میں رواں اسلامی سال کی زکوٰۃ کا نصاب 37ہزار 671روپے ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینکوں کو کھاتے داروں کے اکاؤنٹ میں سے 37ہزار 671روپے سے زائد رقم پر 2اعشاریہ 5 فیصد زکوٰۃ کاٹنے کی ہدایت کی جائے گی۔ زکوٰۃ صرف ایسے بچت اکاؤنٹس سے منہا ہوتی ہے جن کے مالک کٹوتی نہ کرنے کی درخواست نہیں دیتے۔

مزید خبریں :