پاکستان
16 جون ، 2015

خواجہ آصف اپنے بیان پر پانچ کروڑ مہاجروں سے معافی مانگیں،ایم کیوایم

 خواجہ آصف اپنے بیان پر پانچ کروڑ مہاجروں سے معافی مانگیں،ایم کیوایم

کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اپنے بیان پر پانچ کروڑ مہاجروں سے معافی مانگیں۔مہاجروں کے خلاف بیان پر شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہر ہ کریں گے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے جو زبان استعمال کی وہ انتہائی نا زیبا اور شر انگیز ہےاوران کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا اختلاف صرف یہ تھا کہ بجٹ سیشن کے دوران کوئی اور ایجنڈا زیر بحث نہیں آسکتا ہے اور خواجہ آصف یہ رویہ غیر پارلیمانی رویہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے پاکستان میں مہاجروں کا کیا مقام ہے اور انکی کیا حیثیت ہے۔خواجہ آصف کے بیان پر نواز شریف آپنی پارٹی پوزیشن واضح کریں اور خواجہ آصف اپنے بیان پر پانچ کروڑ مہاجروں سے معافی مانگیں۔ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباسرضوی کا کہناتھا کہ پاکستانی سیاست میں کھبی مہاجروں کو بھوکا کہا گیا ، کھبی زندہ لاشیں کہا گیا تو کھبی کالا کلوٹا کہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہجرت کرکے آنے والے وہاں سے اپنے حصے کا پاکستان لے کر آئے تھے اور قیام پاکستان سے 80 کی دہائی تک بینک، انشورنس کمپنیاں کس کی تھی۔اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی پی او پر ساتھ دیا تو اس وقت ہمارے کالے کرتوت یاد نہیں آئے اور صرف ایک قرارداد کی مخالفت پر وزیر دفاع کو ہمارے کالے کرتوت یاد آگئے ہیں۔ قرارداد پر مخالفت آئینی اور قانونی تھا۔

مزید خبریں :