16 جون ، 2015
کوہاٹ......کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کارروائی جاری ہے ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے ۔ کوہاٹ کے علاقے نصرت خیل کے پہاڑوں میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہلیا ہے ۔کاروائی میں دہشت گردوں اور پولیس میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردوں کے دو اہم ٹھکانوں کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا ہے ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے دستی بم بھی ملے ہیں ، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے ۔