17 جون ، 2015
اسلام آباد ......وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ، ایسے وقت میں سابق صدر زرداری نے فوج کے بارے میں جو زبان استعمال کی ہے وہ انہیں زیب نہیں دیتی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ آصف زرداری صوبہ سندھ میں اپنی پارٹی کی حکومت کی کار کردگی کوبہتربنانے پر توجہ دیں ، وہ طرز حکومت کو بہتر اور شفاف بنائیں اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں ، وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں اقدامات کے لئے سندھ کے عوام نے ان کی پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے ۔