پاکستان
17 جون ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ماسکو میں روسی اسپیکر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ماسکو میں روسی اسپیکر سے ملاقات

ماسکو .......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ماسکو میں روسی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کی۔ روسی اسپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور روسی اسپیکر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی اسپیکر سرگئی نارشکن نے خطے میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں روس پاک فوج کے ساتھ ہے۔ روس اور پاکستان کے تعلقات آزادانہ اور مستحکم ہیں اور ان میں مزید بہتری آئے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں دفاعی نمائش میں بھی شرکت کی جس میں جدید اسلحے کی وسیع رینج، طیارے اور ہیلی کاپٹر رکھے گئے تھے۔

مزید خبریں :