12 مئی ، 2012
کراچی…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی اورمختلف سیاسی امور پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت ، بدعنوانی کے خاتمے اور پاکستان میں متبادل سیاسی قیادت فراہم کرنے سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہدایت پر کی گئی ہے۔جبکہ ملاقات میں مستقبل میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی اشتراک سے متعلق مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی۔