دنیا
17 جون ، 2015

جارجیا کے چڑیا گھر سے فرار شیر نے ایک شخص کو مار ڈالا

جارجیا کے چڑیا گھر سے فرار شیر نے ایک شخص کو مار ڈالا

تبلیسی.......جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں سیلاب کے دوران چڑیا گھر سے فرار ہونے والے شیر نے ایک شخص کو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا، پولیس نے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔جارجیا کی وزارت داخلہ کے مطابق چڑیا گھر سے فرار ہونے والا سفید شیر ایک ویئر ہاؤس میں چھپا ہوا تھا، جہاں اس نے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ 4 روز قبل دارالحکومت تبلیسی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے چڑیاگھر کے پنجرے ٹوٹ گئے تھے اور شیر، چیتے، ریچھ اور دوسرے جانوروں سمیت تقریبا 3 سو جانور فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :