12 جنوری ، 2012
واشنگٹن ... امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کی امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن سے محکمہ خارجہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے امریکی محکمہ خارجہ میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ ہلیری کلنٹن اور شیری رحمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں جلد بہتری آئیگی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔