پاکستان
12 مئی ، 2012

کراچی:پولیس کو 2 ہفتوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند

کراچی:پولیس کو 2 ہفتوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند

کراچی … پاکستان کے سب سے بڑا شہر کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم جیسے چیلنجز کا سامنا کر نے والی پولیس کو 2 ہفتوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے تیل فراہم کرنے والی کمپنی پی ایس او کے کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بندکر دی گئی ہے، شہر بھر کے تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اپنی مدد آپ کے تحت پولیس موبائل میں پیٹرول اور ڈیزل ڈلوانا پڑ رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کے کراچی شہر میں ایک محتاط اندازے کے مطابق پولیس کے پاس 2500 کے قریب گاڑیاں ہیں اور فی گاڑی 9 لیٹر یومیہ فیول ملتا ہے جس سے تھانوں کی موبائل علاقوں میں گشت کر تی ہیں اور جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

مزید خبریں :