پاکستان
12 مئی ، 2012

تمام اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئے، نیئر بخاری

تمام اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئے، نیئر بخاری

لاہور … سینیٹ کے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئے۔ گورنر ہاوٴس لاہور میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسائل کا حل سڑکوں پر ڈھونڈنے کی بجائے پارلیمنٹ میں تلاش کیا جائے تو بہتر ہے، سڑکوں پر نکلنے والے ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :